Commencement Of Walimah

Mar 31, 2026 | Nikaah

QUESTION:

I’ve read that the Walimah can only take place after the couple consummate the marriage,or Khalwah Saheehah takes place. The Walimah is also subject to validity within three days. Is the three-day period calculated from the time of Nikaah, or from after the consummation of the marriage takes places?

ANSWER:

According to most Fuqaha, a Masnoon Walimah is after the consummation of the marriage or Khalwah Saheehah (i.e. such a seclusion between a newly married couple in which they are able to have sexual intercourse and there is no Shar’i or physical barrier preventing it).

Now, once the Nikaah has been consummated or Khalwah Saheehah takes place, then one should have the Walimah immediately. One may host a Walimah within three days, but to delay after the third day is incorrect.

Notwithstanding the above, some Fuqaha have stated that if due to some obstacles, the Walimah could not take place within three days, then one should still have the Walimah and the Sunnah will be fulfilled Insha’Allah.

عقد نکاح کے بعد ولیمہ کا حکم :

سوال: عقد نکاح کے بعد میاں بیوی کے ملنے سے پہلے ولیمہ ہو سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب: جمہور علماء کے نزدیک مسنون ولیمہ شب زفاف یا خلوۃ صحیحہ کے بعد ہے، تاہم دیگر بعض علماء کے نزدیک عقد نکاح کے بعد بھی ولیمہ ہوسکتا ہے۔ ملاحظہ ہو بخاری شریف میں ہے:

عن أنس بن مالك يقول : بنى رسول الله صلى الله عليه وسلم بامرأة فأرسلني فدعوت رجالاً إلى الطعام  (رواه البخاري: ۲/ ۷۷۷۰)

علامہ عینی عمدۃ القاری میں تحریر فرماتے ہیں:

وقد اختف السلف في وقتها هل هو عند العقد أو عقيبه؟ أو عند الدخول أو عقيبه؟ أو موسع من ابتداء العقد إلى انتهاء الدخول، وعن جماعة منهم: أنها عند العقد، وعند ابن حبيب عند العقد وبعد الدخول، وقال في موضع آخر: يجوز قبل الدخول وبعده، وقال الماوردي: عند الدخول، وحديث أنس : فأصبح رسول الله صلى الله عليه وسلم عروساً بزينب له فدعى القوم، صريح بأنها بعد الدخول، واستحب بعض المالكية أن تكون عند البناء ويقع الدخول ،عقيبها، وعليه عمل الناس(عمدة القاری شرح صحيح البخاری: ١١٢/١٤ )

ولیمہ کی تاخیر کا حکم :

سوال : ولیمہ کی تا خیر کب تک درست ہے؟

الجواب : مسنون ولیمہ وہ ہے جو میاں بیوی کے ملنے کے بعد ہو، کیونکہ اس کا اصل مقصد ایک حلال وجائز تعلق کا اعلان واظہار ہے، جس رات بیوی کے ساتھ خلوت ہو اس دن یا اگلے دن ولیمہ کر لینا چاہئے ، نیز تیسرے روز تک مؤخر کرنے کی بھی گنجائش ہے لیکن تین دن سے زیادہ تاخیر درست نہیں ہے۔

عالمگیری میں ہے:

ولا بأس بأن يدعو يومئذ من الغد وبعد الغد ثم ينقطع العرس والوليمة، كذا في الظهيرية . (الفتاوى الهندية : ٣٤٣/٥)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

دعوت ولیمہ شادی اور رخصتی سے تین روز تیک ہوتی ہے، اس کے بعد نہیں ۔ (فتاوی محمودیہ ۱۴۱/۱۲ )

:عذر کی وجہ سے ایک ہفتہ کے بعد ولیمہ کا حک

سوال : ایک شخص کا نکاح ہوا اور بیوی کے ساتھ ملاب بھی ہو گیا لیکن بعض عوارض کی وجہ سے ولیمہ نہیں کر سکا، ایک ہفتہ کے بعد ولیمہ کی دعوت کرنا چاہتا ہے تو کیا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟ کیا سنت ادا ہو جائے گی یا نہیں؟

الجواب : ولیمہ کا اصل مسنون وقت ملاپ کے بعد ہے لیکن اگر کسی عارض کی وجہ سے چند دن کے بعد یا ہفتہ کے بعد ولیمہ کیا تب بھی سنت ادا ہو جائے گی ، اس لیے کہ بعض روایات سے چند دن کے بعد ولیمہ کا ثبوت ملتا ہے، اور فقہاء نے جو لکھا ہے کہ: ولا باس بان يدعو يومئذ من الغد وبعد الغد ثم ينقطع العرس والوليمة . (الفتاوى الهندية: ٣٤٣/٥).

اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلسل تین دن کھلانے کے بعد ولیمہ ختم ہوا لیکن ولیمہ ہی نہیں کیا یا بعض عوارض کی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

بخاری شریف میں ہے:

حدثنا محمد بن كثير عن سفيان عن حميد الطويل قال: سمعت أنس بن مالك قال: قدم عبد الرحمن بن عوف فأخى النبي صلى الله عليه وسلم بينه وبين سعد بن الربيع الأنصارى وعند الأنصارى امرأتان فعرض عليه أن يناصفه أهله وماله فقال: بارك الله في أهلك ومالك دلوني على السوق فأتى السوق فربح شيئاً من أقط وشيئاً من سمن فرأه النبي صلى الله عليه وسلم بعد أيام وعليه وضر من صفرة، فقال مهيم يا عبد الرحمن فقال:

تزوجت أنصارية، قال: فماسقت قال وزن نواة من ذهب قال: أولم ولو بشاة. (رواه البخاري ٧٥٩/٢)

سنن کبری میں ہے:

عن أيوب عن محمد قال : حدثتنى حفصة أن سيرين عرس بالمدينة فأولم فدعا الناس سبعاً وكان فيمن دعا أبي بن كعب له فجاء وهو صائم فدعا لهم بخير وانصرف. وكذا قاله حماد بن زيد عن أيوب سبعاً إلا أنه لم يذكر حفصة في إسناده. وقال معمر عن أيوب ثمانية . أيام والأول أصح . (السنن الكبرى للبيهقى : ٢٦١/٧)

حضرت مولانا ظفر احمد تھانوی نے بھی اعلاء السنن میں باب قائم کیا ہے۔ ملاحظہ ہو:

باب جواز الوليمة إلى أيام إن لم يكن فخراً … عن حفصة بنت سيرين قالت: لما تزوج أبي دعا الصحابة سبعة أيام … (اعلاء السنن: ۱۳/۱۱،ادارة القرآن).

(فتاوی دار العلوم زکر یا 3/642)

ALLAH TA’ALA ALONE IN HIS INFINITE KNOWLEDGE KNOWS BEST!

ANSWERED BY:

Mufti Abdul Kader Fazlani

Date: 05 Shawwaal 1447 / 25 March 2026

CHECKED AND APPROVED BY:

Mufti Yacoob Vally Saheb

 

Categories