Unknowingly Owning Gold
QUESTION:
If a women owned a gold Kruger coin and did not know about it because it was in safekeeping with her brother for 11 years, does she have to pay Zakaah on it for that period of time?
ANSWER:
No, Zakaah will not be obligatory on the gold for the previous years.
ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد وأما إذا وجد الملك دون اليد كالصداق قبل القبض أو وجد اليد دون الملک کملک المكاتب والمديون لا تجب فيه الزكوة (فتاوى عالمگیري 1/172)
ملک تام کی تعریف
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں : کہ ملک تام وجوب زکوۃ کیلئے کیا حیثیت رکھتا ہے؟ ملک تام سے کیا مراد ہے؟
الجواب وبالله التوفیق: جس شئی میں مالک کو ملکیت اور قبضہ دونوں حاصل ہو جا ئیں ، اس پر ملک تام کا اطلاق کیا جاتا ہے، اور اگر صرف ملکیت حاصل ہو جائے، لیکن قبضہ حاصل نہ ہو جیسا کہ قبضہ سے قبل طے شدہ مہر کی عورت مالک ہو جاتی ہے لیکن مہر پر قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے ملکیت تامہ عورت کو حاصل نہیں ہوتی ہے، اسی طرح اگر مال پر قبضہ تو ہو جائے لیکن ملکیت در حقیقت اپنی نہ ہو بلکہ کسی اور کی ہو تو ایسی صورت میں بھی ملکیت تامہ حاصل نہیں ہوتی ہے، جیسا کہ قرضدار شخص جو مال کما کر قبضہ کرتا ہے، یا ہبہ وغیرہ کے توسط سے اس کے قبضہ میں آتا ہے، تو ایسی صورت میں قرضدار کے قبضہ میں تو مال آ گیا لیکن مال کی سا تھ قرض خواہ کا حق بھی لاحق ہو جاتا ہے، اور اس کے ذریعہ سے قرض ادا کرنا اس پر واجب ہو جاتا ہے، لہذا اس مال کا مالک در حقیقت قرض خواہ ہی ہوا کرتا ہے، اسلئے مقروض کے حق میں اس مال میں ملکیت تامہ حاصل نہیں ہوتی ہے اسی وجہ سے مقروض پر اس مال کی زکوۃ بھی واجب نہیں ہوتی ہے۔
(فتاوی قاسميه 10/280)
ALLAH TA’ALA ALONE IN HIS INFINITE KNOWLEDGE KNOWS BEST!
ANSWERED BY:
Mufti Abdul Kader Fazlani
Date: 19 Ramadhaan 1447 / 09 March 2026
CHECKED AND APPROVED BY:
Mufti Yacoob Vally Saheb
